صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اہم تقرریاں کردیں
صدر عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل،ایڈووکیٹ جنرل سمیت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ کی تعیناتیاں کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سمیت انکم سپورٹ پروگرام بورڈ کے 5 پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن (ریٹائرڈ) شاہد اشرف تارڑ کو فوری طور پر چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا، ایڈووکیٹ ایاز شوکت کو بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کردیا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ کے 5 پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر 17 جنوری 2024 تک کی ہے،تقرری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کے سیکشن 3(3)، 4(1) اور 5-A کے تحت کی گئی.ریٹائرڈ کیپٹن شاہد اشرف تارڑ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ ایاز شوکت کی بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعیناتی کی،جبکہ جہانگیر خان جدون کا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے 14 جولائی سے نافذ العمل استعفٰی بھی منظور کر لیا۔صدر مملکت نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور ایڈووکیٹ جنرل ( سروس کے شرائط و ضوابط) آرڈر 2015 کے آرٹیکلز 2,3 اور 6 کے تحت کی ہے.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کے 5 پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ، جن میں ڈاکٹر محمد امجد ثاقب اور بیرسٹر عائشہ حق بطور ممبران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات،ڈاکٹر قیصر بنگالی، حارث گزدر اور ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو بھی بطور پرائیویٹ ممبر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کردیا۔
صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ کے سیکشن 5 اور 8 کے تحت دی ہے۔