ایکنک نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کی منظوری دےدی 

Jul 19, 2023 | 21:10:PM

(24 نیوز)اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کی منظوری دےدی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا،ایکنک نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کی منظوری دے دی،کے فورمنصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 ارب 94 کروڑ روپے ہے، منصوبے کے تحت جامشورو اورٹھٹھہ میں کرلی بھاگر فیڈر اپر کی کنکریٹ لائنگ کی منظوری دی گئی،کے فورمنصوبے کیلئے مرکز اور صوبائی حکومت پچاس پچاس فیصد رقم فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آدھی قیمت پرپٹرول کی فراہمی،300 یونٹ تک بجلی مفت ، بڑا فیصلہ ہو گیا
ایکنک نے لاہور رنگ روڈ کے شمالی لوپ رائیونڈ سے ملتان روڈ کی تعمیرکی بھی منظوری دےدی، رائیونڈ تا ملتان روڈ تعمیرمنصوبے کی تخمینہ لاگت 17 ارب 78 کروڑ روپے ہے،ایکنک نے وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے سولرلائزیشن آف ٹیوب ویل کی منظوری دےدی،ایکنک نے خواز خیلا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دےدی،خواز خیلا بشام ایکسپریس وے تعمیرمنصوبے کی تعمیر پر 79 ارب 13 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایکنک نے لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کے منصوبہ کی منظوری دےدی،لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وے منصوبے کی تعمیراتی لاگت 263 ارب 79 کروڑ روپے ہے،ایکنک نے پاکستان ایجوکیشن فنڈ کیلئے 14 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دےدی۔
 اعلامیہ میں مزید کہا گیاہے کہ ایکنک نے 16 ارب 80 کروڑ روپے کے وزیر اعظم کے لیب ٹاپ سکیم منصوبے کی منظوری دےدی،ایکنک نے ہائیڈرومٹ سروسز کو جدید بنانے کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی،عالمی بینک محکمہ موسمیات کے منصوبے کیلئے امداد فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیٹف سے نکلنے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟ وزیر خارجہ نے اندر کی بات بتا دی

مزیدخبریں