پنجاب بھر میں یکم سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ ، فوج اور رینجرز طلب

Jul 19, 2023 | 21:48:PM

(24 نیوز) پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے یکم محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، دوسری جانب صوبے بھر یوم عاشور تک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیاگیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 کے حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: https://www.24urdu.com/19-Jul-2023/80139
 پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں یوم عاشور تک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا،نگران پنجاب حکومت کے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بڑے فیصلے سامنے آ گئے، حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہو گی۔
پنجاب بھر میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھا جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف فوری مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آدھی قیمت پرپٹرول کی فراہمی،300 یونٹ تک بجلی مفت ، بڑا فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں