مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ،مزید بادل برسنے کی پیش گوئی

Jul 19, 2023 | 21:58:PM

(24 نیوز)ملک میں مون سون کے زیراثربارش کا نیا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،لاہور ، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے،مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواکے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22جولائی تک پنجاب،خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان اور آزادکشمیر میں کئی مقامات پرتیز بارش متوقع ہے،آج لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی، صوبے میں مزید بارش کا بھی امکان ہے، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،اس طرح اسلام آباد میں بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ادھر،سندھ کے بعض حصوں میں موسم گرم جبکہ دیگر میں مطلع ابرآلود رہا، صوبے کے کچھ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس طرح بلوچستان کے کچھ حصوں میں موسم گرم اور دیگر میں ابرآلود ہے، صوبے کے بعض اضلاع میں بادل برسیں گے،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی،مزید کئی مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے،پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اس طرح آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ، 25 جولائی کو بڑا بلاوا آگیا

مزیدخبریں