روسی صدر کی جنوبی افریقا میں برکس اجلاس پر گرفتاری کاامکان

Jul 19, 2023 | 22:36:PM
روسی صدر کی جنوبی افریقا میں برکس اجلاس پر گرفتاری کاامکان
کیپشن: ولادی میر پوٹن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامفوسا نے جاری کردہ عدالتی دستاویزمیں قراردیا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن کی گرفتاری روس کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کو آئندہ ماہ جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے لیکن ان کے خلاف ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔ آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے جنوبی افریقا سے توقع کی جاتی ہے کہ اگر روسی صدر اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو وہ اس وارنٹ پر عمل درآمد کرے اور انھیں گرفتار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی