سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر پبلک کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیئے ، دونوں رہنماؤں کو ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے طلب کرلیا،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو طلب کیا گیا، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اہم کیس میں صدر کی گرفتاری کا امکان