(حیدر علی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وقت سے پہلے سبکدوش ہونے کا عندیہ دیاہے۔
مری میں فزکس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کو پہلی بار موقع ملا اور اتنا اہم ایونٹ یہاں ہوسٹ کیا جارہا ہے، فزکس ٹورنامنٹ میں بہت سے ممالک کے نوجوان بچے اور بچیاں فزکس کے مقابلے کرینگے، ذہنوں کی لڑائی ہوگی اور بہت کچھ نیا سیکھنےکا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کون؟ شہباز شریف کی اہم ملاقات
ان کامزید کیاکہنا تھا کہ نئے انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن اور صدر نے کرنا ہے، وزیر اعظم نے عندیہ دیا ہی کہ وہ وقت سے کچھ دن پہلے سبکدوش ہوں گے۔