چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.3 ریکارڈ

Jul 19, 2024 | 09:23:AM
 چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.3 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی امریکی ملک چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی چلی میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیاہے جس کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا۔زلزلے کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد  اب تک فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
 یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلان