آئی ٹی کورس حیدرآباد کے ٹیسٹ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

Jul 19, 2024 | 10:27:AM
 آئی ٹی کورس حیدرآباد کے ٹیسٹ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر ہاؤس نے آئی ٹی کورس حیدرآباد کے ٹیسٹ کی اوقات کار میں تبدیلی کردی،گورنر انیشیٹو کے تحت حیدرآباد میں آج ہونے والا ٹیسٹ شام چھ بجے منعقد ہوگا۔

سربراہ گورنر آئی ٹی کورس  دانیال ناگوری کے مطابق موجودہ گرمی کے سبب ٹیسٹ کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، گورنر انیشیٹو آئی ٹی کورس حیدرآباد کے ٹیسٹ 21 جولائی تک جاری رہیں گے۔اس حوالے سے  نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

تین روزہ ٹیسٹ کے لئے 52,043 طلبا و طالبات نے رجسٹریشن کروائی،پہلے مرحلے میں پندرہ ہزار کے قریب طلبا و طالبات آئی ٹی کا ٹیسٹ دینگے،ٹیسٹ دو شفٹوں  میں منعقد  کیا جائے  گا۔

سربراہ گورنر آئی ٹی کورس دانیال ناگوری حیدرآباد پہنچ گئے ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شام چار بجے حیدرآباد کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے ۔گورنر سندھ شام چھ بجے طلبا وطالبات سے خطاب کرینگے۔گورنر سندھ نے ٹیسٹ دینے والے طلبہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔