مشن امپاسیبل 8 ، سٹنٹ کے شہنشاہ  ٹام کروز کا دل دہلا دینے والا کرتب وائرل

Jul 19, 2024 | 12:38:PM
مشن امپاسیبل 8 ، سٹنٹ کے شہنشاہ  ٹام کروز کا دل دہلا دینے والا کرتب وائرل
کیپشن: ٹام کروز خطرناک سٹنٹ کرتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)سٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز اپنے کرتب سے کبھی بھی مداحوں کو افسردہ نہیں کرتے اور ایسا ہی کچھ انہوں نے مشن امپاسیبل 8 کی شوٹنگ کے دوران کیا ہے جسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے ۔
سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  مشن امپاسبل 8 کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ ریکنگ کا دوسرا حصہ ہوگی۔  کرسٹوفر میکوائر اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں۔
اس سے قبل ٹام کروز نے مشن امپاسبل 7 کے ایک سٹنٹ کو اپنی زندگی کا خطرناک ترین سٹنٹ قرار دیا تھا جس میں ٹام کروز نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایک پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگائی تھی۔
اس سٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 سکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی تھی۔