انجینئر محمد علی مرزا کو عمران خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انجینئر محمد مرزا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ہٹ لسٹ پر ہیں ۔اور اُن کے ہٹ لسٹ میں آنے کی وجہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق معنی خیز بیان ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کہ اگر بانی پی ٹی آئی زندہ رہے اور جیل سے باہر آ گئے تو ملک میں استحکام نظر نہیں آئے گا، آپ فوج کی مجبوری کو بھی سمجھیں۔
پروگرام ’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ محمد علی مرزا بانی پی ٹی آئی کے مخالفین میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کررہے ہیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہیں ، اُنہوں نے سائفر کیس، 9 مئی واقعات پر عمران خان کی کھل کر مخالفت کی ۔لیکن اب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انجینئر محمد مرزا اِس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں ۔غداری، عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی سازش اور ماضی میں جیسے پینتیس پنکچر کے بیان پر انجیئنر محمد مرزا بانی پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔
اب انجینئر محمد مرزا یوٹیب پر بہت پسند کئے جانے والی شخصیت ہیں ۔اُن کو کڑوروں لوگ سنتے ہیں ۔لیکن اُنہیں محتاط ہوکر بات کرنے کی ضرروت تھی۔بانی پی ٹی آئی کی سیاست پر ہر کسی کو اختلاف ہوسکتا ہے۔اور بانی پی ٹی آئی تو اپنے کئے پر سزائیں بھی بھگت رہے ہیں ۔قانون بھی راستہ بنا رہا ہے تو بہتر رہے گا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ملکی عدالتیں کریں ۔رہی بات معافی کی تو یہ تحریک انصاف کا وطیرہ ر ہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے کئے پر ندامت نہیں کرتی ۔معافی تو دور کی بات ہے۔پینتیس پنکچر والے بیان کو تو بانی پی ٹی آئی نے غلط ثابت ہونے پر ایک سیاسی بیان قرار دے دیا لیکن جس پر الزام لگایا اُن سے معافی نہیں مانگی ۔بہرحال بہتری کی اُمید رکھنی چاہئے ۔