سی ای او روڈا عمران امین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی تو سیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسام سلطان)سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) عمران امین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی تو سیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔
عمران امین مزید ایک سال کے لئے بطور سی ای او روڈا اپنی خدمات سرانجام دیں گے، کابینہ نے منظوری دے دی۔
عمران امین 14 جون 2021 کو 3 سالہ کنٹریکٹ پر بطور سی ای او تعینات ہوئے،14 جون 2024 میں کنٹریکٹ مکمل ہونے پر چیئرمین کی سفارشات پر کنٹریکٹ میں ایک سالہ توسیع کر دی گئی۔
چیئرمین روڈا اظفر علی ناصر نے محکمے کو عمران امین کی انتھک محنت اور خدمات کے پیش نظر کانٹرکٹ میں توسیع کی استدعا کی۔کابینہ کی منظوری کے بعد عمران امین کی مدت ملازمت میں ایک سالہ توسیع کر دی گئی۔