مرغا پڑوسن مرغی کے ساتھ فرار،معاملہ تھانے تک پہنچ گیا

Jul 19, 2024 | 13:27:PM
مرغا پڑوسن مرغی کے ساتھ فرار،معاملہ تھانے تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک)  مرغی کے ساتھ گھومنے والا مرغا اچانک غائب ہوگیا ،مرغا مالک اور مرغی مالک کی آپس میں ہاتھا پائی ہوئی،دونوں نے لڑائی کے بعد تھانے سے رجوع کیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارت کے گاؤں میں  انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، تولی پلی میں  مرغی اور مرغے کا غائب ہونا مالکوں کے لیے وبالِ جان بن گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں میں پڑوسی کی مرغی کے ساتھ جانے والا مرغا جب واپس نہ آیا تو مرغے کے مالک نے پڑوسی کے گھر جاکر پوچھا، تاہم اتنی سی بات پر جھگڑا ہوگیا اور نوبت ہاتھا پائی تک آن پہنچی، پھر دونوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فریق اس جھگڑے کو لے کر تھانے پہنچے جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارپیٹ کی شکایت درج کرائی جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق  رابن منز نے مرغا پال رکھا تھا جو پڑوسی دھنیشور گونڈ کی مرغی کے ساتھ روزانہ دانا دنکا چگنے نکلتا تھا اور دونوں  ہر  شام کو واپس آ جاتے تھے تاہم گزشتہ دن مرغی تو واپس آئی مگر مرغا نہیں آیا۔

ضرورپڑھیں:میانوالی:جڑواں  بھائیوں کے میٹرک میں نمبر بھی ایک جیسے،حیرت انگیز ریکارڈ قائم 

مرغے کو غائب دیکھ کر رابن پڑوسی دھنیشور کے گھر گیا اور اس سے مرغے کے بارے میں پوچھا جس کو اس نے اپنی بے عزتی مانا اس کا کہنا تھا کہ اس پر ایک طرح سے چوری کا الزام لگایا گیا ہےاور اسی معاملے پر بات زبانی تکرار سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھنیشور نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر رابن کو تشدد  کا نشانہ بنایا۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ جب میری بیوی مداخلت کے لیے آئی تو اسے بھی مارا پیٹا اور زمین پر پھینک دیا،رابن کی درخواست پر پولیس نے دھنیشور اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔