سونا سستا ہو گیا،قیمت میں ریکارڈ کمی

Jul 19, 2024 | 14:49:PM
سونا سستا ہو گیا،قیمت میں ریکارڈ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں3 ہزار روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,51,000 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 215192 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ گر گیا

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی خریداری میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1600روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔