معروف پاکستانی اداکار ٹیپو کے والد انتقال کر گئے

Jul 19, 2024 | 15:19:PM
معروف پاکستانی اداکار ٹیپو کے والد انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مقبول ڈرامہ سیریل ‘منت مراد’ میں عادل کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ٹیپو شریف کے والد انتقال کر گئے۔

ڈرامہ سیریل " منت مراد" میں عادل کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار ٹیپو شریف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کر دیا ہے،اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بتایا کہ اُن کے والد ماجد اور اُن کے دوست اکرام بھٹی اب ان کے پاس نہیں رہے، وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
ٹیپو شریف نے بتایا کہ اُن کے والد کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر کراچی کے علاقے کلفٹن کی ابوبکر صدیقؓ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اداکار نے اس مشکل وقت میں اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے اُن کے والد کی مغفرت کے لیے دُعاؤں کی درخواست بھی کی۔مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے ٹیپو کے والد کے انتقال کی خبر پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس سے قبل اداکار  نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے والد طبیعت ناسازی کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ٹیپو شریف نے اپنے کیریئر کے دوران کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اُن کے حالیہ ڈراموں میں منت مراد، سیانی اور کیسی تیری خود غرضی شامل ہیں۔

اداکار کے والد پاکستانی ہیں جبکہ اُن کی والدہ ترک خاتون ہیں اور ان کا پورا نام سید یورگچ ٹیپو شریف ہے۔