وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نوکردی

Jul 19, 2024 | 15:37:PM
وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نوکردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل نوکردی۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر تجارت اوروزیر اطلاعات کو کابینہ کمیٹی کا رکن بنادیا گیا جس کے بعد کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی ارکان کی تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے چیئرمین خود ہیں،کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی ارکان میں خزانہ،دفاع،منصوبہ بندی اور آئی ٹی کے وزراء شامل ہیں۔

پاور،نیشنل فوڈسیکیورٹی، آبی وسائل، قانون و انصاف،سرمایہ کاری،صنعت اور پیٹرولیم کے وزراء بھی کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی ارکان میں شامل ہیں۔

آرمی چیف،صوبائی وزراء اعلٰی، نیشنل کوآرڈینیٹر کو اجلاسوں میں خصوصی طورپرمدعوکیاجائے گا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے27 مئی 2024کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔