ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں طلاق ؟ امیتابھ بچن کا پیغام بھی  آ گیا 

Jul 19, 2024 | 15:43:PM
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں طلاق ؟ امیتابھ بچن کا پیغام بھی  آ گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں ایسے میں خاندان کے سربراہ ’ امیتابھ بچن ‘ کے ذومعنی پیغام نے  سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں براہ راست بیٹے اور بہو کا نام نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کڑیاں ملانا شروع کر دی ہیں ، انہوں نے اپنے پیغام میں والد ہریونش رائے بچن کو یاد کرتے ہوئے گہرائی بھری باتیں کہیں ۔

 امیتابھ بچن نے پیغام میں لکھا کہ ’’ مجھے ایسا لگ رہاہے کہ میرے بابو جی یہیں میرے ساتھ ہیں، ان کی تعلیمات یاد دلاتی ہیں کہ حالات چاہے جو بھی ہوں اپنے بڑوں کی دعاؤں اور محبت سے قوت حاصل کرو ، جب کوئی ایسی مشکل آجائے جس کا حل فوری نہ نکل سکے تو آپ کو اپنے بڑوں کی جانب سے کی گئی نصیحت کی طرف لوٹنا چاہیے ، ان کی دعائیں قیمتی ہیں ‘۔

امیتابھ بچن نے اس کے ساتھ ہی اپنے پروگرام ’ کون بنے گا کروڑپتی ‘ کے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’ کام کام اور صرف کام، جینے اور زندہ رہنے کا واحد مقصد ‘ ۔ امیتابھ بچن نے ان الفاظ میں پیغام دیا کہ کچھ بھی ہو زندگی اور کام چلتا رہتا ہے ۔

 خیال رہے کہ ابھیشیک بچن نے بھارتی خاتون حنا کھنڈیوال کا طلاق پر لکھا گیا آرٹیکل لائک کیا ہے، صحافی نے یہ آرٹیکل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا تھاجس کے بعد جوڑے میں طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر سے گردش کرنے لگیں 

طلاق پر مبنی مذکورہ آرٹیکل میں لکھا تھا کہ طویل عرصے سے شادی کے رشتے میں بندھے جوڑے اب اپنی راہیں الگ کر رہے ہیں، آخر کونسی ایسی چیز ہے جو ان کو یہ فیصلہ لینے پر مجبور کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لائکس میں ابھیشیک بچن کا نام بھی شامل ہے، اداکار کا نام دیکھ کر بعض مداحوں نے اندازہ لگایا کہ ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جبکہ بعض نے کہا کہ اداکار طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔