(24نیوز)کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا،یوں وہ اس طرح کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کیلئے تیار ہوں۔
جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ فوج میں 35 سال کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزیداضافے کا اعلان
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے 2 بچے کینیڈا کی فوج میں ہی فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔