جسٹس (ر)مظہر عالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ایڈہاک جج لگنے سے انکار کرنے والے ججز کی تعداد3ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے،ایڈہاک ججز کیلئے 4ریٹائرڈ ججز کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز کیلئے4ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کئے تھے، جسٹس( ر) مشیر عالم اور جسٹس( ر) مقبول باقر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں،جسٹس( ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی،جسٹس (ر) مظہر عالم نے معذرت سے متعلق جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
یاد رہے کہ جسٹس (ر)سردار طارق مسعود نے ایڈہاک جج بننے کیلئے حامی بھری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ