وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پرانعامی رقم مزید بڑھا دی

Jul 19, 2024 | 17:52:PM
وفاقی کابینہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان سے وصولی پرانعامی رقم مزید بڑھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان سےوصولی پرانعامی رقم 5سے بڑھا کر 30فیصد کردی گئی۔ 

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے نادہندگان سے وصولی پرانعامی رقم 5سے بڑھا کر 30فیصد کردی، ڈسکو عملہ،سول انتظامیہ،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مراعات  میں اضافہ کیا گیا ۔ 

بجلی چوری کا سراغ لگانے پرکم ازکم وصولی شرح 100کی بجائے 80فیصد کردی گئی، انٹیلیجنس ایجنسی کے افسران کو ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل کرنے کی بھی توثیق کی گئی وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کو رقم کی ادائیگی کیلئے گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ پاورڈویژن نے انعامی رقم کی حد 5سے 7فیصد تک مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور