(24نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹ کرنے پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شئیر کرنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: مال مفت دل بے رحم، سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال معمول بن گیا