عبدالعلیم خان کا سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنیکا اعلان

Jul 19, 2024 | 20:55:PM
عبدالعلیم خان کا سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنیکا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفائی وزیر عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا احسن اقدام, سری لنکا میں گزشتہ کئی سال سے پھنسے ہوئے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر دی، انہوں نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا، اخراجات کی ادائیگی کے بعد کئی برس سے سری لنکا میں قید پاکستانی وطن واپس آ سکیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پروزارت داخلہ اس ضمن میں گزشتہ 3 ماہ سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے سری لنکن حکام سے رابطے میں تھی، اخراجات  اور مالی ادائیگیوں میں دشواری کے باعث پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی، اب وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے اخراجات خود  برداشت کرنے کے اعلان کے بعد پاکستانی قیدی ضروری کارروائی مکمل کرکے جلد وطن واپس آ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر دو گروپوں میں فائرنگ، افسوسناک خبر آ گئی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی رہائی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ کار خیر پاکستانی قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔