اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی گیت پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

Jul 19, 2024 | 20:56:PM
اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی گیت پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گیت ’کرنٹ لگا رے‘ پر ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

 ہانیہ عامر نے گزشتہ سال فروری میں ٹی وی پروڈیوسر عمر مختار کی شادی کی تقریب میں یہ ڈانس کیا تھا، جس کی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے،سنہری رنگ کے غرارے میں ملبوس ہانیہ عامر نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’سرکس‘ کے اس مقبول گیت پر کچھ اس توانائی کے ساتھ رقص کیا کہ لوگ تعریف پر مجبور ہو گئے،یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’جب کوئی آپ سے پوچھے کہ زندگی کیسے جینی چاہیے تو اسے بتانا کہ ہانیہ عامر کی طرح۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی نے ظہیر سے شادی کیلئے والد کو کیسے راضی کیا؟ اداکارہ نے بتادیا