بادلوں کی گھن گرج اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jul 19, 2024 | 21:13:PM
بادلوں کی گھن گرج اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سندھ ، وسطی/ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہاراور کشمیر میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش بھی متو قع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ،جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ ادو میں چند مقامات پرآندھی یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، اس دوران جنوبی اضلاع میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

صوبہ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، سبی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، کوئٹہ، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر گولیاں چل گئیں، ہلاکتیں

صوبہ سندھ میں سکھر ، کشمور ، خیر پور ، لاڑکانہ، دادو ،بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی، جیکب آباد، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، دالبندین اور جیکب آباد میں 44 جبکہ بہاولپور، خان پور اوررحیم یار خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔