ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Jul 19, 2024 | 22:17:PM

(جاوید اقبال) ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام سری لنکا میں جاری ویمنز ایشیا کپ کا دوسرا مقابلہ دمبولا میں پاکستان ویمز اور بھارت ویمنز کے مابین ہوا، بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 25  رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بھارتی ٹیم نے 14.1 اوررز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا، سمرتی مندھانا نے 45 اور شفالی ورما نے 40 رنز سکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیدہ عروبہ شاہ نے 2 اور ناشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: نتاشا اسٹینکوویچ کو ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد کتنی رقم ملے گی؟

اس میچ کے ساتھ کپتان ویمز ٹیم ندا ڈار کے 150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی مکمل ہو گئے، ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں