پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خصوصی شرکت

Jul 19, 2024 | 23:44:PM

(24نیوز)پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،چیئرمین جے سی ایس سی نے عوام، سویلینز وعسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینک کو مبارکباددی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی چین کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کی تعریف کی۔چیئرمین جے سی ایس سی نے چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ آلویدر فرینڈ شپ پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک چین تعلقات کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،چیئرمین جے سی ایس سی نے سی پیک، دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔تقریب میں شہریوں اور فوجی افسران، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس، سابق جج طارق مسعود اور مظہر عالم کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی سفارش

مزیدخبریں