ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دے دی

Jun 19, 2021 | 01:05:AM

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 26 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زیدسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے جانے والے 170 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 16ویں اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قلندرز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا، جیمز فالکنر 22 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
فخر زمان 13، ڈنک 5، محمد حفیظ 14 اور آغا سلمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان سہیل اختر 5 رنز پر عمران طاہر کا نشانہ بنے، ٹم ڈیوڈ 10 رنز بناسکے، راشد خان 2 رنز پر شاہنواز دھانی کو وکٹ دے بیٹھے۔
سلطانز کے شاہنواز دھانی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کہ راہ دکھائی، عمران خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، مزرابانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کیلئے170 رنز کا ہدف دیا تھا۔
صہیب مقصود نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جانسن چارلس 10 رنز بناسکے، رلی روسو 29 رنز بنا کر احمد دانیال کو وکٹ دے بیٹھے، خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر جیمز فالکنر کا نشانہ بنے، عمران طاہر 4، مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سہیل تنویر نے 9 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، جیمز فالکنر نے دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اخترنے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

مزیدخبریں