مجھے گیم کھیلنے دیں ، ورنہ میں گھر نہیں رہوں گا

Jun 19, 2021 | 09:37:AM
مجھے گیم کھیلنے دیں ، ورنہ میں گھر نہیں رہوں گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کو  پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا تو لڑکا گھر سے فرار ہو گیا،بعد ازاں  گوجرہ کے قریب سے پکڑا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ14 سالہ لڑکے کو اس کے والد نے گیم پب جی کھیلنے سے منع کیا جس پر لڑکا فرار ہو کر بس میں بیٹھ کر کراچی جا رہا تھا ۔والد نے جہاں اپنے علاقے کے تھانہ میں لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی وہیں اس نے موٹر وے کی ہیلپ لائن پر بھی بیٹے کے گمشدہ ہونے کی اطلاع کر دی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹر وے پولیس نے چیکنگ کے دوران 4موٹر وے پر بس سے گمشدہ لڑکے کو برآمد کر لیا۔جو کر گھر میں والد کی ڈانٹ سے غصہ ہو کر کراچی جا رہا تھا۔خیال رہے کہ لڑکے کے والد نے موٹر وے ہیلپ لائن پر بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔
  یہ بھی پڑھیں:    بیٹے کو کھیلنے سے منع کیوں کیا؟ بااثر شخص کا سکیورٹی گارڈ پر تشدد، ویڈیو وائرل