(24نیوز)گوجرانوالہ میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا جہاں بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ بچی گھر سے سکول گئی تو راستے سے غائب ہو گئی۔بچی کی گمشدگی کے بارے میں والدین نے پولیس کو آگاہ کیا تھا، پوسٹ مارٹم اور میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اورٹرین حادثہ۔۔۔6 بوگیا ں الٹ گئیں