(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد کے پیش امام خطیب عمر ابراہیم سجدےکی حالت میں انتقال کرگئے۔
ترجمان جامعہ اشرفیہ مجیب الرحمان انقلابی کے مطابق امام مسجد خطبہ جمعہ سے قبل سنتوں کی ادائیگی کے دوران سجدے کی حالت میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ مولانا عمر ابراہیم محراب کے اندر سنتوں کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران وہ حالت سجدہ میں گئے اور دوبارہ نہیں اٹھے۔ اسی وقت ایک شخص نے محسوس کیا کہ ان کی طبیعت کچھ خراب ہے تو وہ فوراً انہیں اٹھانے گیا تاہم ان کا جسم ڈھیلا پڑچکا تھا۔
لوگ جمع ہوئے انہیں ہسپتال لایا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے تھےہسپتال میں ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی، بعدازاں مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبل انجن طیارہ گر کر تباہ، 7مسافر جاں بحق