(24نیوز) قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اور بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیر جمہوری، غیر پارلیمانی اور غیر سیاسی ہیں، موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنا دیا ہے، پہلے قومی اسمبلی میں غیر جمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں۔ اس طرح کے واقعات سے حکومت اپنا اصل چہرہ سامنے لا رہی ہے۔
دوسری جانب شہباز شریف کی شوگر ملز نے ایف بی آر ٹیکس آڈٹ کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، رمضان شوگر ملز کی دائر درخواست میں چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا انتقامی احتساب کھل کرسامنے آگیا:رانا ثنا اللہ