ن لیگ کو پھر بڑا دھچکا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزاد کشمیر انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، لیگی رہنما غلام عباس میر نے بیٹے شبیر میر کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔
لاہور پریس کلب میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمٰن چن اورنگزیب برکی، ذوالفقار چودھری، اشرف بھٹی، لبنیٰ خان اورعابد حسین صدیقی کی موجودگی میں (ن ) لیگی رہنما شبیر میر نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی پی رہنما اورنگزیب برکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام عباس میر کا پیپلزپارٹی سے دیرینہ تعلق ہے، کئی سالوں تک ہم نے اکٹھے جدوجہد کی، امید ہے اب بھی یہ سفر جاری رہے گا، آزاد کشمیر سے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر شبیر میر کو لاہور سیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کر رہے ہیں، انشاء اللہ پیپلزپارٹی یہ سیٹ ہر صورت جیتنے میں کامیاب ہوگی۔مخالفین کوسازشوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ارکان پر تشدد فسطائیت کی انتہا ہے:شہباز شریف