وزیر داخلہ  کا بلوچستان اسمبلی کے واقعہ پر اظہار تشویش، تحقیقات کا حکم

Jun 19, 2021 | 12:56:PM

 (مانیٹرنگ نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان نے اسمبلی  واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق میر ضیاء اللہ لانگو ن نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام پہلو سے جائزہ لے کر صحیح رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کی جانب سے نازیبا زبان کا جو استعمال کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کا غیرپارلیمانی رویہ بھی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا ہے  کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرواکے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


 

مزیدخبریں