(24نیوز)پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلام آباد سے 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بہت کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی،غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کی حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے جوش و خروش کا اظہار کیا،وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل تھے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی سفاری پرواز کے- ٹو ،نانگا پربت، براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشیر کی سیاحت کروائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا بلوچستان اسمبلی کے واقعہ پر اظہار تشویش، تحقیقات کا حکم