ظالم شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے تندور میں جلا ڈالے

Jun 19, 2021 | 14:05:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کہروڑ پکا سے لاپتا ہونیوالی خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل ،  غیرت کے نام پر بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ٹکڑے ٹکڑے کی اور تندور میں جلا ڈالی۔

پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون پر الزام لگا کر شوہر نے قتل کر دیا،نہ صرف قتل کیا بلکہ ظالم شوہر نے  قتل کا ثبوت مٹانے کے لئے بیوی کے ٹکڑے کر کےتندور میں جلا دئیے۔ جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے جلے ہوئے  ٹکڑے برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سےکہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی گئی  تو قتل ظاہر ہو گیا،پولیس نے ملزم کے اعتراف جرم پر جلے ہوئے لاش کے ٹکڑے برآمد کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:      عالمی بینک پاکستان کو 44کروڑ20لاکھ قرضہ دے گا

مزیدخبریں