الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر انتخابی اصلاحات پر تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ترامیم کا معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ کر دیا،الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو بذریعہ خط لکھ کر رابطہ کیا،حکومت کو الیکشن ترمیمی بل پر اعتراضات تحریری طور پر بتا دئیے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پارلیمانی امور کو خط لکھا، انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور کردہ الیکشنز ایکٹ کی 13 شقیں آئین سے متصادم ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آبادی کی بجائے ووٹرز پر حلقہ بندیوں کی تجویز آئین سے متصادم ہے،سینیٹ الیکشنز کو سیکرٹ کی بجائے اوپن ووٹنگ آئین اور سپریم کورٹ کی رائے کے خلاف ہے،خط میں لکھا ہے کہ ووٹرز لسٹوں کا اختیار آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے ،مریم اورنگزیب