افغانستان میں بدامنی کے ذمہ دار طالبان نہیں:شاہ محمود قریشی

Jun 19, 2021 | 16:23:PM

(24نیوز)وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دینا ’’مبالغہ آرائی‘‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  داعش اور کچھ دیگر قوتیں افغانستان میں بد امنی کی ذمہ دار ہیں،اگر آپ یہ تاثر دینے کی کوشش کریں کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے کے ذمہ دار طالبان ہیں، تو یہ مبالغہ آرائی ہو گی وہاں ایسے عناصر موجود ہیں، جو حالات خراب کرنے کے در پہ ہیں ، داعش، افغانستان میں موجود کچھ قوتیں جو جنگ کے کاروبار سے منافع کماتی ہیں، جو اپنی طاقت برقرار رکھنا چاہتی ہیں،انہوں نے  کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان کے کندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پیچیدہ ہے اور اس وقت افغانستان کے اندر طاقت کے حصول کے لیے رسا کشی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جیسے ایشو جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی اور استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، بین الاقوامی برادری کو اس طرف بھی فوری توجہ دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:    ڈیوٹی سےواپس آتے خواتین اساتذہ کی گاڑی پر فائرنگ، 4زخمی

مزیدخبریں