ادا کا رہ انو شے اشر ف کو شا دی کی پیشکش کس نے کی؟

Jun 19, 2021 | 17:28:PM
ادا کا رہ انو شے اشر ف کو شا دی کی پیشکش کس نے کی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ادا کا رہ انو شے اشر ف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اہم معاملات پر لوگوں کو دلچسپ جوابات دیے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل سے لوگوں نے ان کے مستقبل کے منصوبوں، اب تک کے کیریئر اور سماجی مسائل پر رائے مانگی جب کہ کچھ افراد نے ان سے انتہائی نجی معاملات یعنی پیار و محبت سے متعلق بھی مشورے مانگے۔

انوشے اشرف سے ایک خاتون مداح نے تجویز مانگی کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے رویے کی وجہ سے ان سے تعلقات کو عارضی طور پر ختم کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مشورہ دیا جائے کہ وہ کیا کریں؟

اداکارہ نے خاتون کو جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال ہوجائے جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے تو اس سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کیا کریں اگر تعلقات خراب ہو رہے ہیں تو کم از کم تین مہینے کی دوری اختیار کرکے دیکھیں۔

اسی طرح ایک مرد مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ان سے شادی کرنا پسند کریں گی؟


مداح کے سوال پر انوشے اشرف نے جواب میں رشتے کرانے کے لیے مشہور خاتون ’مسز خان‘ کو بھی مینشن کیا اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا جواب وہ بھی پڑھیں گی۔

انوشے اشرف نے جواب میں لکھا کہ ’مسز خان نے انہیں کہا تھا کہ وہ بہت زیادہ خودمختار اور اپنے کیریئر پر کام دینے والی خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ساحلِ سمندر پر بنائی گئی ویڈیو وائرل