اسلام آباد ہائیکورٹ : جی الیون گرین بیلٹ پر پلاٹ الاٹمنٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری

Jun 19, 2021 | 17:51:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ : جی الیون گرین بیلٹ پر پلاٹ الاٹمنٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جی الیون گرین بیلٹ پر پلاٹ الاٹمنٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیاگیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ سی ڈی اے بورڈ کو بھیج دیا۔
فیصلے میں کہاگیا کہ سی ڈی اے بورڈ 30 روز میں رہائشیوں کو سن کر فیصلہ کرے ، جی الیون رہائشیوں کی رٹ پٹیشن کو اپیل میں تبدیل کررہے ہیں ، رجسٹرار آفس سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ کو اپیل کی کاپی بھیجے ،سی ڈی اے بورڈ رہائشیوں کو سماعت کا حق دے کر اس اپیل کا فیصلہ کرے۔
عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ سی ڈی اے وکیل اور سی ڈی اے افسر نے یقین دہانی کرائی معاملہ سی ڈی اے بورڈ کے سامنے رکھیں گے۔
 عدالت عالیہ نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے کا موقف ہے لے آؤٹ پلان میں ترمیم 2019 کے رولز کے عین مطابق ہوئی ، سی ڈی اے کے مطابق گرین بیلٹ یا خالی جگہ سی ڈی اے استعمال کر سکتا ہے، رہائشیوں کے وکیل عمر گیلانی کا موقف ہے ترمیم نہ صرف عدالتی فیصلے کے خلاف ہے بلکہ اخبار اشتہار بھی سی ڈی رولز کے خلاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بدامنی کے ذمہ دار طالبان نہیں:شاہ محمود قریشی