وکٹو ریا سیکریٹ نے پریا نکا سمیت 6 مختلف خطوں کی ماڈلزکا انتخا ب کر لیا

Jun 19, 2021 | 18:04:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)خواتین کے مہنگے ترین انڈرگارمنٹس تیار کرنے والے امریکی برانڈ ’وکٹوریا سیکریٹ‘ نے اپنا نام بہتر بنانے کے لیے پہلی بار منفرد نسلوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والی ماڈلز و اداکاراؤں کی خدمات حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وکٹوریا سیکریٹ عام طور پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے گوری رنگت کی حامل دبلی پتلی ماڈلز کی خدمات حاصل کرتا آیا ہے اور اسی وجہ سے برانڈ کو گزشتہ چند سال سے سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

وکٹوریا سیکریٹ اپنی زیر جامہ مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک جیسی ماڈلز کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید بنائے جانے کے بعد تین سال قبل اپنی پالیسی تبدیل کرنا شروع کی تھی۔تاہم اب برانڈ نے پہلی بار اپنی نئی مصنوعات کے لیے بیک وقت 6 مختلف نسلوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والی ماڈلز، رہنماؤں اور اداکاراؤں کی تشہیری مہم کے کے لیے خدمات حاصل کی ہیں، تاکہ کمپنی کے نام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

وکٹوریا سیکریٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس پر تصدیق کی کہ نئی مصنوعات ’وی ایس کلیکٹو‘ کے لیے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور سوڈانی نژاد ماڈل سمیت 6 خطوں اور مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

کمپنی کے مطابق نئی کلیکشن کے لیے پریانکا چوپڑا سمیت سوڈانی نژاد آسٹریلوی مہاجر ماڈل Adut Akech، امریکی فٹ بال کھلاڑی میگھن روپیناو، چینی نژاد امریکی اسکیٹر و ماڈل ایلین گو، برازیل کی مخںث ماڈل ویلنٹینا سامپیو، برطانوی نژاد سوئس فربہ ماڈل پالوما السیسر اور امریکی فوٹوگرافر امانڈا ڈی کیڈنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد کا شف ضمیر کا پہلا تہلکہ خیز انکشاف

مزیدخبریں