شہباز شریف کا انتخابی اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

Jun 19, 2021 | 18:11:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی ، آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا تعین تمام متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا .
ذرائع کا مزید کہناہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیاجائے گا ، اے پی سی میں الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ فریقین ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کی نگرانی اور اس کے عمل کو جانچنے والی مختلف تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک پاکستان کو 44کروڑ20لاکھ قرضہ دے گا

مزیدخبریں