کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو 177 رنز کا ہدف۔۔ دانش عزیز کا ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا نیاریکارڈ 

Jun 19, 2021 | 18:19:PM

(24 نیوز)پی ایس ایل 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور دانش عزیز 45، 45 جب کہ والٹن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عارش علی خان نے چار جب کہ خرم اور ناصر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔یال رہے کہ میچ میں جیت کراچی کنگز کو پلے آف راونڈ میں پہنچا دے گی۔دوسر ی جا نب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اننگز کے 19 ویں اوور میں دانش عزیز نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔دانش عزیز نے اپنی اننگز میں 13 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

یا د رہے کہ ابو ظہبی میں جا ری پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی کنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، عثمان خان، اعظم خان، ویڈرلیڈ، صائم ایوب، عبدالناصر، حسان خان، ولیڈرمتھ، آرش علی خان، نسیم شاہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، شرجیل خان، بابر اعظم، مارٹن گپٹل، والٹن، نجیب اللہ زدران، محمد عامر، ارشد اقبال ، نور احمد، دانش عزیز اور محمد الیاس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد کا شف ضمیر کا پہلا تہلکہ خیز انکشاف

مزیدخبریں