سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

Jun 19, 2021 | 18:45:PM
سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کو عدالتی ریلیف مل گیا۔ عدا لت عظمیٰ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے تحریری حکم جاری کردیا۔

فل بینچ میں جسٹس سیدمنصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صوفیہ کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سی نکالنےریڈ وارنٹ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد کا شف ضمیر کا پہلا تہلکہ خیز انکشاف

صوفیہ  نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ  چیلنج کیا تھا  جہا ں ادا کا رہ نے اپنے سابق شوہر سے دونوں بچیوں کی حوالگی کا کیس دائر کررکھا ہے۔صوفیہ مرزا نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں نقطہ اٹھایا تھا کہ سابق شوہر عمر فاروق ظہور دونوں بچیوں کو لیکر بیرون ملک فرار ہے لیکن لاہور ہائیکورٹ نے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے کا فیصلہ سنایا جو حقائق کے برعکس ہے عدالت اس فیصلہ کو کالعدم قرار دے۔

سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق بھی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ انو شے اشر ف کو شا دی کی پیشکش کس نے کی؟