گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

Jun 19, 2021 | 18:57:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق آج لاہور کا درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب پہنچے گا جو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا ،جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی جبکہ مون سون کا سپیل اگست کے پہلے ہفتےتک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد کا شف ضمیر کا پہلا تہلکہ خیز انکشاف

مزیدخبریں