(24نیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ جب کسی کے لیڈر کو برا بھلا کہا جائے تو پھر جذبات ابھر ہی آتے ہیں، ن لیگ کے اندر ایسا طبقہ ہے جو چاہتا ہے کہ اسمبلی نہ چلے،وزیراعظم کوپہلے ہی دن تقریرنہیں کرنے دی گئی تھی،قومی اسمبلی میں جوکچھ ہوااس سے کوئی خوش نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ بلاول کہتا ہے کہ گدھوں اور گھوڑوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، شہبازشریف کہتے ہیں کہ میں بیمار ہوں لندن جانے دیا جائے،سب نے دیکھا کہ شہبازشریف نے ایوان میں 4گھنٹے تقریر کی،
ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اپوزیشن کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لیے واویلا مچایاجارہا ہے،اپوزیشن کو کئی بار انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی لیکن اپوزیشن نہیں بیٹھی، مسلم لیگ ن میں اندرونی جنگ جاری ہے،ن لیگ کے اندر مریم نواز اور شہبازشریف کی زوروں سے جنگ جاری ہے، ان کے دور کے ثمرات دیکھنا ہے تو آپ لندن جا کر دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے