کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ انسداد کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 29 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، اس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔
ملک میں کورونا ویکسین سے متعلق ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 20 جون کو 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسی طرح 22 جون کو 25 لاکھ خوراکیں پہنچ جائیں گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ 23 جون سے 30 جون تک 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پہنچیں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔نوجوت سنگھ سدھو کی بیٹی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے