بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

Jun 19, 2021 | 20:15:PM

 (24 نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 اور زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکزژوب سے 82کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد کا شف ضمیر کا پہلا تہلکہ خیز انکشاف

مزیدخبریں