شاہ محمود کی ترک صدر کے عشائیے میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کیلئے ترکی آئے ہوئے وزرائے خارجہ، سربراہان وفود کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے عشائیے میں شرکت کی۔ترک صدر اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے انطالیہ سفارتی فورم میں شریک وزرائے خارجہ و وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے انعقاد پر ترک قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے، پرخلوص میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ انو شے اشر ف کو شا دی کی پیشکش کس نے کی؟