معروف اداکارہ ارمینا خان کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

Jun 19, 2021 | 21:39:PM
معروف اداکارہ ارمینا خان کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مانچسٹر میں چہل قدمی کے دوران ہراساں کیا گیا۔
شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے انسٹا سٹوری میں خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ارمینا خان نے اپنی سٹوری میں انکشاف کیا کہ ’میں آج مانچسٹر میں چہل قدمی کیلئے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے چہل قدمی کرنے والی دیگر خواتین کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔‘

واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش بھی وہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کی بیٹی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے