دس بچوں کو جنم دینے کا فراڈ کرنے والی افریقی خاتون گرفتار

Jun 19, 2021 | 21:42:PM

  (24نیوز)جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں دس بچوں کی پیدائش نے عالمی میڈیا کی توجہ اس واقعے کی طرف موڑ دی تھی مگر اس حوالے سے
 تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقی خاتون اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 بچوں اور 3 بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع بتایا کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پتا چلا ہے کہ خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی۔ اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایاگیا تھا۔دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے گواٹنگ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
 بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون کو 7 یونیو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔معروف اداکارہ ارمینا خان کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

مزیدخبریں